گوگل جو کہ ایک معروف سرچ انجن کے طور پر جانا جاتا ہے نے اپنی سوشل نیٹورکنگ سائیٹ کا عام صارفین کے لئے اجرا شروع کر دیا ہے اس سے سائیٹ کا نام گوگل پلس ہے۔ جو کہ پہلے صرف چند مخصوص صارفین کے لئے تھا۔ لیکن 21 ستمبر 2011 سے اسے عام صارفین کے لئے عام کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ گوگل سرچ انجن نے اپنے پہلے صفحے پر گوگل پلس کی اشتہاری مہم شروع کر دی ہے جس میں ایک عدد تیر کا نشان گوگل پلس کی جانب راغب کرتا ہے۔