چین نے سوموار کو ایک نیا مواصلاتی سیارہ خلا میں چھوڑا ہے جوایک خلائی تجربہ گاہ کے طور پر کام کریگا۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ سیٹیلائٹ ایک لانگ مارچ تھری بی نامی راکٹ پر نصب تھا جسے جنوب مغربی صوبے سیچوآن کے ایک مرکز سے چھوڑا گیا۔ رواں سال 18 اگست کو لانگ مارچ ٹو سی نامی راکٹ ایک سیٹیلائٹ کو اپنے مجوزہ مدار میں چھوڑنے میں ناکام رہا تھا۔ چین 27 ستمبر کو تیان گونگ ون نامی ایک ماڈیول بھی خلا میں بھیجے گا جو ایک خلائی تجربہ گاہ کے طور پر کام کرے گا اور مستقبل میں چین کے اپنے خلائی اسٹیشن کے منصوبے کے لئے ناگزیر معلومات فراہم کرے گا۔