کمیونٹی اینٹر پرائز آپریٹنگ سسٹم 6
یہاں اس بلاگ پر ہم آپ کو سینٹ او ایس 6 کی مختلف سیٹنگز کے بارے میں بتائیں گے اور اس کے ساتھ مختلف سروسز بھی استعمال کرنا سیکھیں گے۔ چونکہ اس سب کے لئے ہمارے پاس سینٹ اوایس 6 کا ہونا ضروری ہے اس لئے یہاں ہم اسے ڈاون لوڈ کرنے کے لئے کچھ روابط کا ذکر کریں گے۔
سینٹ او ایس 6 کی درج ذیل فائل ڈاون لوڈ کرنے کے لئے اس پر کلک کریں۔
CentOS-6.5-x86_64-bin-DVD1.iso
یہ چونکہ 64 بٹ او ایس ہے اور کچھ پرانے کمپیوٹرز 64 بٹ او ایس کو سپورٹ نہیں کرتے لہذا آپ 32 بٹ او ایس بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ جس کا ربط کچھ اس طرح سے ہو گا۔
http://ftp.jaist.ac.jp/pub/Linux/CentOS/6.5/isos/i386
آپریٹنگ سسٹم کی ڈاون لوڈ کی گئی آئی ایس او فائل ڈی وی ڈی یا یو ایس پر برن کرلیں ۔
اس کے بعد اگلے مرحلے میں ہم سینٹ او ایس 6 کی انسٹالیشن کا طریقہ سیکھیں گے۔