Solar light Battery Change

گزشتہ دنوں ایک سولر چارجنگ لائٹ پورٹیبل کہیں سے موصول ہوئی چونکہ مفت میں ملی تھی اس لئے پاکستانی رسم و رواج کے مطابق یہ سولر چارجنگ لائٹ میں کوئی نقص ہونا تو فرض تھا۔ میں نے جب اسے یو ایس بی پورٹ کی مدد سے چارج کر کے دیکھا تو کچھ سیکنڈز تک تو لائٹ آن ہوئی لیکن پھر لائٹ آف ہو گئی۔ پھر اسے سولر پلیٹ کی مدد سے بھی چارج کر کے دیکھا تو رزلٹ وہی کچھ سیکنڈز کا بیک اپ ملا۔ لہذا یہ کنفرم ہو گیا کہ اس کی بیٹری نا ہنجار نے دغا دیا ہے۔ پھر میں نے اس کو کھول کر معائنہ کیا تو سائز کے حساب سے نوکیا کی ایک بیٹری اس میں بہتر انسٹال ہوتی نظر آئی پھر میں نے اس پر کاریگری کی اور نوکیا کی بیٹری اس میں انسٹال دی۔ اور بند کر کے اسے چارجنگ پر لگایا ۔ تو آپ بتائیں کیا رزلٹ رہا ہو گا۔۔

نہ تو چارجنگ ہوئی اور نہ ہی لائٹ جلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دماغ کو جھٹکا لگا کہ ایسے ہو نہیں سکتا جب سولر لائٹ کو ہاتھ لگایا تو وہ گرم ترین تھی۔

Solar light Battery Change

Solar light Battery Change

ایک سائیڈ سے کور اتار کر دیکھا تو فٹنگ کرتے وقت بیٹری کے ٹرمینل سرکٹ سے جُڑ گئے تھے لہذا پھر سے ساری سولر لائٹ کھولی اس کی فٹنگ کو بدلا اس بار لائٹ نے رزلٹ مرضی کے مطابق دیا ۔

Solar light Battery Change
Solar light Battery Change

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.