ایس ای او سیریز میں آج ہم سب سے پہلے گوگل ویب ماسٹر ٹول کے استعمال پر توجہ دیں گے کہ اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ویب ماسٹر ٹول کی مدد سے آپ آسانی کے ساتھ یہ تجزیہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ یا ویب صفحہ سرچ انجن کے نتائج میں کیسے مظاہرہ کر رہا ہے۔ یعنی آپ کی سائیٹ کا کوئی ربط یعنی لنک سرچانجن پر کوئی کی ورڈ یا لفظ تلاش کرنے پر کس صفحہ پر اور کیا نتیجہ دکھا رہا ہے۔ انٹر نیٹ کی دنیا میں تمام قسم کی ویب سائیٹس وہ کاروباری ،تعلیمی ، این جی اوز ، بلاگز ، نیز ویب سائیتس الغرض کوئی بھی ویب سائیٹ ہو اس کو وزیٹرز تک رسائی کے لئے سرچ انجن کا سہارا لینا پڑتا ہے۔اس مقصد کے لئے گوگل سرچ انجن سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ گوگل سرچ انجن کو یہ بتانے کے لئے کہ ہماری سائیٹ پر کیا نیا مواد آیا ہے اور اسے سرچ انجن اپنی ڈیٹا بیس میں شامل کر لے۔ اس مقصد کے لئے گوگل ویب ماسٹرز ٹولز کو استعمال کیا جاتا ہے۔

گوگل ویب ماسٹر ٹولز کیوں استعمال کئے جائیں؟

۔۔گوگل ویب ماسٹر ٹولز خود کار نظام کے تحت آپ کی ویب سائیٹ پر ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں جو مواد کے متعلق ہوتی ہیں۔ گوگل سرچ انجن کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔

۔۔آپ کی ویب سائیٹ کے مواد کے لنک یعنی ربط کی تفصیل بہم پہنچاتا ہے کہ آپ کی سائیت گوگل سرچ انجن پر کیسے اپنا رزلٹ دے رہی ہے۔ وہ آپ کی سائیٹ کے اندرونی و بیرونی یا سائیٹ کے اپنے لنکس اوردوسری سائیٹس کے لنک یعنی دوسری سائیٹس جنہوں نے آپ کی سائیٹ کے حوالے دئیے ہوتے ہیں۔ اور آپ کی سائیٹ کا لنک بھی دیا ہوتا ہے کہ متعلق تفصیل فراہم کرتا ہے۔

۔۔ گوگل ویب ماسٹر ٹولز آپ کی ویب سائیٹ کی ٹریفک یعنی وزیٹرز کی تعداد بڑھانے میں مدد گار بنتا ہے۔ اور بتاتا ہے کہ وزیٹرز نے کیا کیورڈز لکھ کر گوگل سرچ انجن پر تلاش کر کے آپ کی ویب سائیٹ تک پہنچے ہیں۔

۔۔اگر آپ کی ویب سائیٹ پر کوئی میلوئیر کوڈ انجیکٹ کیا گیا ہے تو اس کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے تا کہ آپ کی سائیٹ محفوظ رہے اور سرچ انجن آپ کی سائیٹ پر پابندی نہ لگا دے۔

۔۔ گوگل بوٹ کرالر کی کاروائی کا مظاہرنہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ کہ آخری دفعہ کب کرالنگ بوٹ نے آپ کی سائیٹ تک رسائی حاصل کر کے ڈیٹا کے اعداد و شمار حاصل کئے۔اگر اسے کسی ربط یعنی لنک تک پہنچنے میں مشکل ہوئی ہے یا کوئی ربط ختم ہو گیا ہے اس کی تفصیل بتاتا ہے۔

۔۔ گوگل ویب ماسٹر ٹولز کی مدد سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کی ویب سائیٹ کے کونسے اور کتنے صفحات کو سرچ انجن نے انڈیکس کیا ہوا ہے۔اگر آپ کی ویب سائیٹ پر کوئی خلاف قانون یا خلاف ضابطہ موجود ہے تو اس کے بارے میں آپ کو مطلع کرتا ہے تا کہ آپ گوگل سرچ انجن انتظامیہ سے رابطہ کر کے انہیں اس کی تصحیح بارے مطلع کر سکیں۔ ایسا زیادہ تر اس وقت ہوتا ہے جب کسی دوسری ویب سائیٹ کا ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جائے اور وہ سرچ انجن انتظامیہ کو اس مواد کے متعلق رپورٹ کر دیں۔

۔۔ گوگل سرچ انجن کے نتائج میں آپ کو نمایا ں مقام دلانے کے لئے آپ کو مواد فراہم کرتا ہے جسے تلاش کر کے لوگ آپ کی سائیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تا کہ آپ ان کا تجزیہ کر کے مزید مواد میں وہ الفاظ استعمال کریں۔

۔۔ آپ کی ویب سائیٹ کے وہ صفحات دکھاتا ہے جن کو زیادہ تر تلاش میں موجود پایا گیا اور لوگوں نے اس کی مدد سے آپ کی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل کی۔

۔۔ سائیٹ میپ کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ کا ایک اہم جزو ہوتا ہے۔ جس کی مدد سے ہم گوگل سرچ انجن کو اپنی ویب سائیٹ پر موجود مواد کے بارے میں بتاتے ہیں اور اسے ان صفحات کے ربط فراہم کرتے ہیں تا کہ سرچ انجن اسے انڈیکس کر سکے۔اگر کوئی صفحہ ختم کر دیا گیا ہے یا نیا شامل کیا گیا ہے اسے بتایا جاتا ہے کہ وہ اس تبدیلی کو دوبارہ سے کرالنگ کر لے۔

۔۔گوگل سرچ انجن کو بتایا جا سکتا ہے۔ کہ وہ اپنی کرالنگ تیزی سے کرے یا آہستہ سے کرے۔ اگر تو آپ کی ویب سائیٹ پر موجود مواد تیزی سے بدل رہا ہے تو کرالنگ بھی ایس تیزی سے ہونی چاہیے۔

گوگل ویب ماسٹر ٹولز کا استعمال:۔

۔1۔سب سے پیلے آپ اس گوگل ویب ماسٹر ٹولز پر کلک کر کے اس کے صفحہ کو اوپن کر لیں۔

۔2۔

Get Started

پر کلک کریں۔ ۔3۔ اپنے گوگل اکاونٹ کی مدد سے آپ گوگل ویب ماسٹر ٹولز پر سائن ان ہو جائیں۔ ۔4۔

ADD A SITE

پر کلک کر یں۔ اس کے بعد ایک ڈائلاگ باکس کھلے گا جس میں آپ اپنی ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھیں اور پر کلک کر دیں۔

Continue

Add a site

۔5۔ اگلے صفحہ پر آپ سے ویب سائیٹ کی

ownership

یعنی ملکیت کی تصدیق کروائی جائے گی۔ اس کے لئے درج ذیل طریقے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ HTML ٹیگ کی مدد سے ۔۔۔۔۔۔HTML فائل اپ لوڈ ۔۔۔۔۔۔ DNS کی مدد سے ۔۔۔۔۔۔گوگل اینالیٹک اکاونٹ کی مدد سے ۔۔۔۔۔۔گوگل ٹیگ مینجر اکاونٹ کی مدد سے

جیسا کہ درج ذیل تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

HTML tag to verify domain

html_file_upload

میں یہاں آپ کو ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ کی مدد سے اور ایچ ٹی ایم ایل فائل اپ لوڈ کی مدد سے طریقہ بتانے جا رہا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔ HTML

ٹیگ کی مدد سے : آپ ایچ ٹی ایم ایل ٹیگ کو کاپی کر لیں۔ اور اسے اگر آپ ورڈ پریس استعمال کر رہے ہیں تو اس کے تھیم میں موجود header.php فائل کو ایڈیٹر میں کھول کر اس کو تصویر کے مطابق پیسٹ کر کے اسے محفوظ کر کے دوبارہ سے اپ لوٖڈ کر دیں۔ اور اگر آپ کوئی اور سائیٹ استعمال کر رہے ہیں تو آپ اس ٹیگ کو <head> اور <head/> کے اندر کسی بھی جگہ پیسٹ کر کے محفوظ کر دیں اور فائل سرور پر اپ لوڈ کر دیں۔ VERIFYاس کے بعد تصویر میں کا بٹن دکھا یا گیا ہے اسے دبا دیں ۔ ۔۔۔۔۔۔HTML

فائل اپ لوڈ: آپ فائل کو ڈاون لوڈ کر لیں۔ یہ سب سے آسان ترین طریقہ ہے آپ اس ڈاون لوڈ کی گئی فائل کو اپنی ہوسٹنگ کی روٹ ڈائریکٹری یعنی public_html کے فولڈر میں اپ لوڈ کرنے کے بعد VERIFY کے بٹن پر کلک کر دیں۔

۔6۔

VERIFY

کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد اگر تو آپ نے غلطی نہیں کی تو یہ پیغام نظر آئے گا۔ Congratulations,

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.