پاکستانی بلاگ کے مطابق موبی لنک نے وسیلہ بنک خرید لیا ہے۔ موبائل بینکنگ کے سہولیات فراہم کرنا موبی لنک کی کافی پرانی خواہش تھی لیکن بدقسمتی سے آر بی ایس کے ساتھ اس سلسلہ میں موبی لنک کا معاہدہ نہ ہوسکا اور انہیں یہ سہولت فراہم کرنے میں اتنی تاخیر ہوئی۔
ذراع کے مطابق موبی لنک نے حال ہی میں 1 بلین کی مالیت کا مائیکروفنانس لائسنس خریدا ہے اور مالیاتی امور سے متعلق ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔موبی لنک کی جانب سے اب اس سہولت کو جلد از جلد فراہم کرنے کے لئے کام جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق موبی لنک اس کا آغاز منی ٹرانسفر کی سہولت سے کرے گا۔ جو ٹیلی نار کی جانب سے پیش کی گئی ایزی پیسہ کی مدمقابل ہوگی۔ اسکے علاوہ مستقبل میں موبی لنک کی جانب سے مزید سہولیات جیسے سیونگ اکاؤنٹ ، مرچنٹ اکاؤنٹ ، لائف انشورنس ، آن لائین والٹ وغیرہ متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔
مقابلے کی اس دوڑ میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لئے مالیاتی سہولیات کافی منافع بخش ثابت ہوتی ہیں۔ خاص طور پر پاکستان جیسے ملک میں جہاں کل آبادی کے صرف 10 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ کے حامل ہیں۔
اپنے وسیع نیٹورکس کی بدولت ٹیلی کام آپریٹر ملک کے دور دراز علاقوں میں کم آمدنی والے افراد کے لئےباآسانی برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات متعارف کروا سکتے ہیں۔
ٹیلی نار کی جانب سے ایسی سہولت کا آغاز 2009 میں کیا گیا اور کمپنی کے مطابق اب تک اس نظام کے ذریعے 10 بلین روپے کا لین دین کیا جاچکا ہے۔