گوجرانوالہ کا 20 سالہ ماسٹر پلان اور ویب سائیٹ میں خامیاں اخبار پڑھنے کا جنون تو ہمیں میٹرک کے فوری بعد ہو گیا تھا۔اور اب انٹرنیٹ پر اخبار پڑھ لیتے ہیں صبح صبح جب وقت ملتا ہے۔ سب سے پہلی ترجیح ایکسپریس نیوز کی ہوتی ہے اس کے بعد جنگ اخبار کھول لیتے ہیں۔ اس میں ہر شہر کی الگ الگ خبریں ہوتی ہیں۔ اسی غرض سے اپنا شہر ہونے کی وجہ سے گوجرانوالہ کی خبریں پڑھنا شروع کی تو اس صفحہ پر نصف کے قریب ایک بیان بڑھا۔ گوجرانوالہ کیلئے ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں: ای ڈی او بقیہ خبر آپ اس تصویر میں پڑھ سکتے ہیں۔ تو جناب سوچا کہ اس میں جو اعتراضات و تجاویز کے لئے کہا گیا ہے اس کا تو بتایا ہی نہیں موصوف نے کہ کہاں اور کیسے اور کس کو یہ اعتراضات اور تجاویز دینی ہیں۔ تو اس مقصد کے لئے گوگل پر تلاش شروع کی تو وہاں سے ایک ویب سائیٹ ملی جس کا نام ہے۔ http://www.dospgujranwala.com Welcome to District Office (SP&C),