بلیک بیری بنانے والے کمپنی ریسرچ ان موشن اور ڈولبی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور ڈولبی نے ریسرچ ان موشن کے خلاف دائر کی گئی درخواستیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
جون میں ڈولبی نے سمارٹ فون اور پلے بک ٹیبلٹس میں بلا اجازت ڈولبی کی آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر ریسرچ ان موشن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ جرمنی اور امریکہ میں ریسرچ ان موشن کے خلاف دائر کی گئی ان درخواستوں میں ہرجانے اور بلیک بیری اور پلے بک ٹیبلٹس کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ڈولبی کا کہنا ہے کہ ریسرچ ان موشن کے ساتھ ڈولبی کی آڈیو ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق معاہدہ طے پا جانے پر دونوں مقدمات واپس لے لئے گئے ہیں۔