نیلن کی تازہ سماجی میڈیا رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق 5 میں سے 4 فعال انٹرنیٹ صارفین  سماجی روابط اور بلاگز  پر وقت دیتے ہیں۔ جن میں سے 40 فی صد لوگ سوشل میڈیا صارف رسائی کے لئے اپنے موبائل فونز استعمال  کرتے ہیں۔
ایک چوتھائی امریکن انٹرنیٹ صارفین اپنا زیادہ وقت سوشل نیٹورکنگ سائیٹس اور بلاگز پر  خرچ کرتے ہیں۔ ان میں سے بھی  9.8 فی صد لوگ اپنا تمام آن لائن وقت سماجی روابط کی سائیٹس پر ویڈیو گیمز کھیلنے پر خرچ کرتے ہیں۔

 

ان سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائیٹس میں سے زیادہ تر صارفین فیس بک پر تقریباً  53 لاکھ منٹ نیوز فیڈ ، سٹیٹس اپ ڈیٹس ، تصویریں اور ویڈیوز  شئیر کرنے پر  خرچ ہوتا ہے۔
اس کے بعد یہ صارفین بلاگز پر وقت  گزارتے ہیں۔ لیکن ایسے صارفین کی تعداد ابھی لاکھوں  میں نہیں ہوئی ہے۔
فیس بک کے مئی کے مہینے میں 140 ملین صارف ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جو کہ بلاگر صارفین کی تعداد کا 3 گنا ہے۔ اور امریکی صارفین کا 70 فی صد حصہ بنتا ہے۔

زیادہ تر صارفین ان سوشل میڈیا کی سائیٹس  تک رسائی   اپنے پرسنل کمپیوٹر کے زریعے حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ 37 فی صد لوگ ان میں سے اپنے موبائل کے زریعے ان سوشل میڈیا کی سائیٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
وہ لوگ  جو اپنے موبائل پر مختلف قسم کی ایپلیکیشنز ڈاون لوڈ کرنے کے قابل ہیں۔ وہ لوگ سب سے زیادہ کھیل اور موسم  سے تعلق رکھنے والی ایپلیکیشنز کو ڈاون لوڈ کرتے ہیں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.