عمیمہ عادل جس کی عمر 13 سال ہے ۔ جس نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین مائکروسافٹ سرٹیفائیڈ پرسن ان اے ایس پی ڈاٹ نیٹ بن گئی ہے۔
اس نے حال ہی میں ونڈوز اپلیکیشنز ڈیویلپمنٹ کے ایم سی ٹی ایس امتحان پاس کیا ہے۔
عمیمہ پاکستان کی ایک نہایت زہین اور روشن ستارہ ہے۔ اس نے نعت خوانی کے مقابلو ں میں بھی 60 کے لگ بھگ سرٹیفکیٹ حاصل کئے ہیں۔عمیمہ ماما پرسی گرلز ہائی سکول کراچی کی طالبہ ہے۔
عمیمہ عادل انٹرنیٹ پر بلاگنگ بھی کرتی ہیں۔عمیمہ عادل کا بلاگ اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔