مشہور انٹر نیٹ سائٹ گوگل پلس ون بٹن نے ٹویٹر کے ٹویٹ بٹن کو پسندیدگی کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، گوگل کا پلس ون بٹن آج کل انٹر نیٹ صارفین کے درمیان موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دنیا کی بڑی 10 ہزار ویب سائٹ کے مقابلے میں گوگل پلس ون بٹن کی پسندیدگی میں 33 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ گوگل پلس ون بٹن نے ٹویٹر کو انٹر نیٹ صارفین کی پسندیدگی کے اعتبار سے کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم اس کا ابھی بھی مشہور انٹر نیٹ سائٹ فیس بُک سے موازنہ کرنا مشکل ہے۔