مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی دس سال کی ہو گئی۔
مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی بالا خر اپنی مقبولیت کے دس سال پورے کر ہی گئی اس مقابلے کی فضا میں جب آپریٹنگ سسٹمز کی بھر مار ہو رہی ہے۔ کہیں ایپل اور کہیں لینکس اس دوڑ میں برتری کے لئے کوشاں ہیں۔ وہاں مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی نے دس سال تک اس میدان میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔
اگست 24 ، 20001 لانچ ہونے والی مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی اس وقت بھی ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر کے آدھے کمپیوٹرز پر موجود ہے۔ اور ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم کی حیثیت سے براجمان ہے۔
حالانکہ اس دوران ونڈز وسٹا اور ونڈوز سیون نے بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ونڈوز وسٹا اس میدان میں بری طرھ فلاپ ہوئی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ونڈوز سیون نے صارفین میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کی ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کا سروس پیک 2 اگست 2004 میں جاری کیا تھا۔
اس کے بعد مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی میں اور فنکشن و خوبیاں شامل کر کے سروس پیک 3 جاری کیا۔ جس کی کمپنی 2014 تک سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے۔ کہ مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کس قدر مقبول عام ہے۔
مائیکروسافٹ ونڈوز سیون جس کی ریلیز حال ہی میں ہوئی ہے۔ اس کی کم مقبولیت کی وجہ سے مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس کی ریلیز اپریل یا مئی 2013 میں متوقع ہے۔