جرمنی میں جاری دنیا کا سب سے بڑا وڈیو گیمز میلہ شروع ہو گیا، پہلے ہی دن ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

جرمنی کے شہر کلون میں عالمی گیمز میلہ شروع ہو گیا۔ دنیا بھر کے 57 ممالک سے 21000 گیمز پروفیشنل اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ وڈیو گیمز کے اس سب سے بڑے میلے میں 46 کمپنیاں اپنے نئے کھیل پیش کریں گی۔ اس بار صرف مخصوص سسٹمز پر چلنے والی گیمز کے علاوہ سمارٹ فون گیمز اور ٹیبلٹ گیمز بھی پہلی بار میلے کا حصہ ہوں گی۔ میلے میں دنیا بھر سے ہزاروں شائقین نئی گیمز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی غرض سے کلون آئے ہیں۔ اس حوالے سے شائقین کی رائے کو بھی خاصی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ گیمز کو آئندہ مزید دلچسپ اور بہتر بنایا جا سکے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.