مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جو لنکس کو چھوٹا کر دے گا۔

گذشتہ چند ماہ سے ٹوئٹر نے متعدد نئی سروسز متعارف کروائی ہیں۔ “ٹویٹ ڈیسک” کیلئے ادائیگی، “فالو” بٹن، “فوٹو شیئرنگ ٹول” کے بعد اب ٹوئٹر نے لنکس کو چھوٹا کرنے کی سروس متعارف کرا دی ہے۔ ٹوئٹر کے متعدد صارفین کافی عرصے سے لنکس کو چھوٹا کرنے کی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سروس کے ذریعے لنک خود کار طریقے سے 19 کیریکٹرز تک چھوٹا ہو جائے گا اور صارف کو 140 کیریکٹرز کی حد میں رہنے کی پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی۔ اس فیچر کے ذریعے لنکس کی شیئرنگ سادہ اور آسان ہو جائے گی اور سکیورٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ لنکس چھوٹے کرنے کی سروس کو محدود پیمانے پر شروع کیا گیا اور جلد ہی تمام صارفین کو یہ سہولت میسر ہو گی۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.