کویتی حکومت نے ٹویٹر پر سعودی اور بحرینی حکمرانوںپر تنقید کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیاہے.
ناصر عبل کو پولیس نے گرفتار کیا ہے تاہم اس کے خلاف الزامات کیا لگائے گئے ہیں اس بارے میںابھی معلوم نہیںہوسکا. واضح رہے کہ عرب دنیا میں جمہوریت کے حمایتی اپنی تحریک کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا صحارا لے رہے ہیں.مصر اور تنزانیہ میںآنے والے عوامی انقلاب کے پیچھے بھی فیس بک ،ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹ پر چلنے والی تحریک کا بھی ہاتھ تھا.