مئی 2010 کی نسبت گوگل کی ویب سائٹس پر صارفین کی تعداد میں آٹھ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ گوگل نے انٹر نیٹ پر ایک ماہ کے دوران ایک ارب سے زائد صارفین حاصل کرنے والی پہلی ویب سائٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ مئی کے مہینے میں ایک ارب سے زائد صارفین نے گوگل کی ویب سائٹس کو استعمال کیا جس کی وجہ سے گوگل نے ایک ماہ کی دوران ایک ارب سے زائد صارفین اپنی طرف متوجہ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ مائیکرو سافٹ دوسرے اور مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک صارفین حاصل کرنے میں تیسرے نمبر پر رہی۔ لیکن فیس بک آن لائن آنے کے بعد صارفین کا سب سے زیادہ وقت حاصل کرنے والی ویب سائٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔ مائیکرو سافٹ نے مئی کے مہینے میں 905 ملین جبکہ فیس بک 714 ملین صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ اگرچہ یاہو نے 689 ملین صارفین حاصل کئے لیکن امریکہ میں یاہو کے صارفین کی تعداد اب بھی گوگل کے صارفین سے زیادہ ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.