چودہ مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس میں صرف “بیبو” اور “مائی سپیس” کے پاس تسلی بخش سیٹنگز ہیں۔

فیس بک سمیت 14 مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے جائزے کے بعد یورپین کمیشن نے کہا ہے کہ یہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو انٹر نیٹ پر ہراساں اور پریشان کئے جانے اور دوسرے آن لائن جرائم سے بچانے میں ناکام رہی ہیں۔ کمیشن نے “بیبو” اور “مائی سپیس” کے علاوہ اکثر نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی ڈیفالٹ سیٹنگز پر مایوسی کا اظہار کیا اور صارف کی پروفائل کی حفاظت کا خیال بھی پیش کیا۔ پانچ سو ملین سے زائد صارفین کی حامل دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک بھی ان بارہ ویب سائٹس میں شامل ہے۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ فیس بک کو یورپی یونین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، چہرے کو پہچاننے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر بھی فیس بک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمیشن کے مطابق اکثر ویب سائٹس اٹھارہ برس سے کم عمر افراد کی پروفائل کی سکیورٹی یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہیں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.