مارکیٹ میں ایپل کے آئی فون اور گوگل کے اینڈرائیڈ سے بڑھتے ہوئے مقابلے کی وجہ سے موبائل فون بنانے والی مقبول ترین کمپنی نوکیا نے اپنا نیا سمارٹ فون “نوکیا این نائن” متعارف کروا دیا ہے۔
نوکیا کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن ایلوپ نے تصدیق کی کہ نوکیا اس سال کے اواخر میں مائیکروسافٹ ونڈوز پلیٹ فارم استعمال کرنے والا پہلا سمارٹ فون بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے گی۔ نوکیا این نائن نوکیا کے نئے ونڈوز بیسڈ سمارٹ فون سے کچھ عرصہ قبل متعارف کروائے جانے کی وجہ سے اس کی فروخت پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ این نائن سمارٹ فون تجرباتی بنیادوں پر تیار کیا جائے گا۔ نوکیا نے اپنے سیمبئین آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے دس نئے سمارٹ فونز متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔