ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا تیار کردہ سفید آئی فون فور فروخت کے لیے آج پیش کردیا جائے گا.

ایپل کا کہنا ہے کہ سفید آئی فون امریکہ اور برطانیہ سمیت 26 ممالک میں‌فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ اس کی قیمت 199 امریکی ڈالر سے 299 امریکی ڈالر تک ہوگی .جیسا ماڈل خریدیں‌گے ویسی ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی. واضح رہے کہ ایپل کا سیاہ آئی فون فور گزشتہ سال جون میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ایپل نے اعلان کیا تھا کہ ایک ماہ بعد سفید رنگ کا آئی فون بھی مارکیٹ میں‌آجائے گا لیکن بعد میں اعلان ہوا کہ اکتوبر 2010 میں‌فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اکتوبر میں بھی فروخت ملتوی کردی گئ اور آج آخرکار سفید آئی فون فور مارکیٹ میں‌آہی گیا.

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.