سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو  فوری طور پر ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں انہیں چائنہ کے بنے ہوئے ایک قلم یعنی پین کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ کہ اس پین میں استعمال کی گئی روشنائی میں جو کیمیکل استعمال کیا گیا ہے اس سے لکھی گئی تحریر کچھ عرصہ بعد خود بخود دستاویزات یا چیک سے ختم ہو جاتی ہے۔

اسی غائب ہو جانے والے روشنائی کی وجہ سے مارکیٹ میں اس پین کو جادوئی پین کہا جاتا ہے۔

اس پین کے بارے میں  بتایا جاتا ہے کہ یہ چائنہ سے حال ہی میں غیر قانونی طور پر یو اے ای یعنی متحدہ عرب امارات سمگل کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کی سرخی میں لکھا گیا ہے کہ

“vital and very urgent”

یہ خبر عرب ملک کے مشہور غیر ملکی زبان میں چھپنے والے اخبار

Emarat Al Youm

میں شائع ہوئی ہے۔

اس کے مطابق قریباً 23 ملکی و غیر ملکی بینکوں کو اس ضمن میں خبردار کر دیا گیا ہے کہ ایسے پین سے لکھی گئی تحریر تقریباً 4 گھنٹے سے لے کر 4 دن میں ختم ہو جاتی ہے۔

 

اس مراسلے میں مرکزی بینک نے زیلی بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کسی بھی دستاویز پر دستخط صارف کے پین سے نہ کئے جائیں۔

مکمل مضمون برائے : مرکزی بینک نے چائنہ کے جادوئی پین کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.