الیکٹرانکس اور گیمنگ کی دنیا میں مقبول ترین کمپنی سونی زلزلے اور سونامی سے متاثرہ فیکٹری میں بلو رے ڈسک اور دوسری آپٹیکل ڈسکس کی تیاری دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاگاجو سٹی مٰیں زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والا سیندائی ٹیکنالوجی سینٹر سونی کا واحد پلانٹ ہے۔ ڈیڑھ میٹر تک بلند ہونے والے پانی، کیچڑ اور ملبے نے فیکٹری کے گراؤنڈ فلور اور شدید نقصان پہنچایا۔ یہ فیکٹری ویڈیو ٹیپس، خالی بلو رے ڈسک اور میڈیا سے متعلقہ دوسری مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے سونی کیلئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ پروڈکشن میں رکاوٹ کی وجہ سے سونی کو ہائی ڈیفنیشن کیمرہ ویڈیو ٹیپس اور میڈیا سے متعلقہ دوسری مصنوعات کی ترسیل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
آپٹیکل ڈسکس کی تیاری مئی جبکہ ٹی وی کیمرہ وغیر کیلئے مقناطیسی ٹیپس جولائی کے اواخر میں شروع کی جائے گی۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.