فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی کے بنک اکاونٹ کو منجد کر دیا ہے۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لارج ٹیکس پئیر
Large Taxpayer Unit (LTU) Islamabad
نے ٹیلی کام کمپنی کے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مشترکہ بنک اکاونٹ جس کے زریعے کمپنی سے ٹیکس کی وصولی کی جاتی ہے کو منجمد کر دیا ہے۔ تا کہ اس کمپنی سے اس کے زمہ واجب الادا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی وصولی کے لئے کاروائی کی جا سکے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایف بی آ ر یہ کاروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی ہے۔