سافٹ ویئر کی دنیا کی مقبول کمپنی مائیکرو سافٹ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن نمائش کیلئے پیش کر دیا۔
ونڈوز ایٹ نامی یہ آپریٹنگ سسٹم اگلے 18 ماہ میں مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ ونڈوز ایٹ میں ٹیبلٹ کمپیوٹر کیلئے ٹچ سکرین کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے ایگزیکٹوز نے نئے آپریٹنگ سسٹم کا پہلا پیج دکھایا جو مائیکرو سافٹ کے نئے فون سافٹ ویئر سے مماثلت رکھتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کی نمائش سے یہ بات سامنے آ گئی کہ مائیکرو سافٹ کا ونڈوز ایٹ پر کام جاری ہے جو نجی کمپوٹرز، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹ کمپیوٹر پر چل سکے گی۔