ہیکرز کےحملے کے بعد جاپانی الیکٹرانک کمپنی سونی نے اپنی ویب سائٹ کی حفاظت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

لوز سیکورٹی کے نام سے ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے سونی پکچرز کی ویب سائٹ سے دو لاکھ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیاہے جن میں انکے نام، پاس ورڈز اور دوسری تمام معلومات شامل ہیں۔ نھوں نے اپنے دعویٰ کی تصدیق کے لئے انٹرنیٹ پر چوری شدہ فائلیں شائع کر دی ہیں۔ اس سے قبل لاکھوں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیل چوری کر لی گئی تھیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے لوز سیکورٹی کے چوری کے دعویٰ پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.