چین میں قیدیوں کے لیبر کیمپس میں قیدیوں سے انٹرنیٹ پر بھی مزدوری کرائی جاتی ہے۔
دن بھر تھکا دینے والے کام کے بعد جیل کے گارڈز کے فائدے کے لئے قیدیوں کو “ورلڈ آف وارکرافٹ” جیسی آن لائن گیمز کے ذریعے انٹرنیٹ پر رقم کمانے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
گارڈز ورچوئل کیش کو اصل رقم سے تبدیل کرنے سمیت اپنے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ قیدیوں کے لئے قواعد و ضوابط بنا دیئے گئے ہیں اور جو قیدی مطلوبہ ورچوئل کیش حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ قیدیوں کی محنت کی بدولت گارڈز تقریباً ایک ہزار ڈالر روزانہ تک کما لیتے ہیں، جبکہ کمائی گئی رقم کی ایک پائی بھی قیدیوں تک نہیں پہنچتی۔ بہت سارے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے آن گیمز پر رقم میں اضافے کو “گولڈ فارمنگ” کہتے ہیں۔ چین میں یہ مسئلہ پھیل چکا ہے جبکہ چین کے حکام کے الزامات کی صحت سے انکار کر دیا ہے۔