فیس بک کے بانی ذوکر برگ نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال 13 سے کمر عمر افراد کیلئے فیس بک کے استعمال پر پابندی کی پالیسی جاری رہے گی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک ذوکر برگ کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو باقی مسائل پر ترجیح نہیں دی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس مسئلے پر توجہ دی جائے گی لیکن فی الحال اس پر کوئی کام نہیں ہو رہا۔

فیس بک کی پالیسی ہے کہ ایک مخصوص حد سے کم عمر افراد کو رجسٹر نہ کیا جائے، اگرچہ عمر کی حد ملک کے حساب سے مختلف ہے لیکن عموما یہ حد 13 برس کے قریب ہے۔ ماہرین کے تخمینے کے مطابق 2011 میں اشتہارات کی مد میں فس بک کو تقریباً چار ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

مشرق وسطٰی میں آزادی کی تحریکوں میں فیس بک کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے ذوکر برگ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں شروع ہونے والی تحاریک میں فیس بک کا نہیں بلکہ انٹر نیٹ کی ترقی کا ہاتھ ہے۔ حالیہ مہینوں میں عرب ممالک کے لاکھوں صارفین نے احتجاجی تحریکوں کے لئے فیس بک اور ٹوئٹر کو استعمال کیا ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.