گوگل کا سٹریٹ ویو پراجیکٹ ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی رکھنے والے بھارت اور اس کے باسیوں کی زندگی کی تفصیلی تصاویر فراہم کرتا ہے۔ کاروں اور تین پہیوں والی سائیکلوں پر لگے کیمروں کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کے ذریعے صارفین گلی محلوں تک کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں اور شہر کی سیر کر سکتے ہیں۔
گوگل کی تین سو ساٹھ درجے کی فوٹوگرافک میپنگ سروس پہلے ہی دنیا کے 25 سے زائد ممالک کام کر رہی ہے اور اب اس سروس کے ذریعے جنوبی شہر بنگلور کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
2007 میں امریکہ میں متعارف کروائے جانے کے بعد سٹریٹ ویو نے دوسرے ممالک میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے لیکن اس ساتھ ہی اسے کئی حکومتوں کی طرف سے پرائیویسی کی مسئلے پر شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔
فرانس میں تصاویر حاصل کرنے کے دوران لوگوں کی نجی معلومات حاصل کرنے کے جرم میں مارچ میں گوگل کارپوریشن پر ایک لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔