مقبول زمانہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب چھے برس کی ہو گئی۔ 2005 میں شروع ہونے والی اس ویب سائٹ کے استعمال کرنے والوںکی تعداد تین ارب تک جا پہنچی ہے.
یو ٹیوب 14 فروری 2005 مٰیں معرض وجود میں آئی تھی اور کمپنی نے مئی 2005 میں یوٹیوب ڈاٹ کام متعارف کرا دی۔ یو ٹیوب ویب سائٹ پر روزانہ تقریباً تین ارب افراد آتے ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریباً نصف ہیں۔ گذشتہ چھے ماہ سے صارفین کی جانب سے یو ٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈنگ میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
یو ٹیوب اس لئے کامیاب ہے کیونکہ یہ لوگوں کی اپنی عکاسی کرتی ہے، اگرچہ یہ عکاسی بعض اوقات مختلف ہوتی ہے لیکن اس میں سے دلچسپی کا عنصر کم نہیں ہوتا۔
یو ٹیوب مختلف میدانوں میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی نے اس سال سٹاف کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیوب نے یو ٹیوب لائیو کے نام سے ایک سروس شروع کی ہے جو لائیو سٹریمنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ یو ٹیوب نے فلمیں بھی کرائے پر مہیا کرنا شروع کر دی ہیں۔