ٹیلی فون کی دنیا کی مقبول کمپنی نوکیا نے اس سال کے اواخر تک مائیکرو سافٹ ونڈوز فون سیون استعمال کرنے والا پہلا سمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوکیا اپنے نئے ونڈوز موبائل فونز کے دو ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کومپال کمیونیکیشنز وہ واحد کمپنی ہے جسے نوکیا ونڈوز فون کے آرڈرز دیئے جائیں گے جو کمپنی سال کی آخری سہ ماہی تک تیار کر کے نوکیا کے حوالے کر دے گی۔ نوکیا اپنے تمام سمارٹ فونز میں ونڈوز فون سافٹ ویئر استعمال کرے گی اور یہ سمارٹ فونز 2012 میں مارکیٹ میں متعارف کروا دیئے جائیں گے۔