وائٹ ہاؤس کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ہیکرز کو سخت سزا دی جائے۔

امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے تجویز دی ہے کہ نجی اور حکومتی کمپیوٹر نیٹ ورک میں گھسنے والے ہیکرز کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ گذشتہ مہینے اوباما انتظامیہ نے کانگریس پر زور دیا تھا کہ ملکی سکیورٹی کیلئے ممکنہ طور پر خطرہ بننے والے ہیکرز کیلئے بیس سال قید کی سزا تجویز کی جائے۔ گذشتہ چند برسوں سے ہونےو الے ہیکنگ کے واقعات حکومتی اداروں میں کھلبلی مچا چکے ہیں۔ ہیکرز نے سونی کارپوریشن، سٹی گروپ اور آئی ایم ایف سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے۔ سائبر کرائم سے نمٹنے میں ایک مشکل یہ بھی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے سزا کی تجویز کا نتیجہ نکلنا ابھی باقی ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.