صدر اوباما ٹوئٹر کا استعمال شروع کریں گے
امریکی صدر براک اوباما اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا باقاعدہ طور پر استعمال شروع کریں گے۔ صدر اوباما کا ری الیکشن سٹاف سوشل میڈیا، فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کرے گا۔
شبراک اوباما کا اکاؤنٹ 2007 سے استعمال میں ہے جب صدر اوباما صدارتی انتخاب کی انتخابی مہم کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کر رہے تھے۔ تاہم اکاؤنٹس میں پیغامات اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا، لیکن یہ پیغامات صدر اوباما کی بجائے ان کے سٹاف کے ذریعے بھیجے جاتے تھے۔ ری پبلکن امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کئے جانے کی وجہ سے صدر براک اوباما کے سٹاف نے بھی سوشل میڈیا پر انتخابی مہم زور شور سے شروع کر دی ہے۔ 2010 کے آغاز تک صدر اوباما نے ٹوئٹر پر خود کوئی پیغام بھیجا تھا۔