گوگل سرچ انجن تلاش کے نتائج میں مصنف کی تصویر دکھانا ایس ای او سیریز کے حوالے سے میرا اہم کام ہے۔ یہ تصویر دکھانا عمومی طور پر کسی بھی طرح سرچ انجن آپٹیمائزیشن نہیں ہے لیکن مختلف تحقیق و تجزیات اور اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے تمام روابط یا لنک جو ہمیں گوگل سرچ انجن پر تلاش کے نتیجہ میں نظر آتے ہیں ایسے نتائج جن کے ساتھ مصنف کی تصویر بھی ظاہر ہو رہی ہو اسے زیادہ کلک ملتے ہیں با نسبت دوسرے روابط کے۔ اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے آج ہم یہاں آپ کو گوگل سرچ انجن تلاش کے نتائج میں مصنف کی تصویر دکھانا سکھائیں گے کہ آپ کیسے اسے کر سکتے ہیں۔
آپ کو خیال آتا ہوگا یہ تصاویر شاید فیس بک یا ٹویٹر یا گوگل پلس سے آتی ہیں۔ تو جناب آپ کا یہ سوچنا کہ یہ گوگل پلس سے آتی ہیں یہ بالکل درست ہے۔ اصل میں یہ گوگل مصنف مارک اپ کی مدد سے آتی ہیں۔ جسے Google authorship markup کہتے ہیں۔
یہاں ہم مرحلہ وار گوگل آتھر شپ مارک اپ لگانا سیکھیں گے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
گوگل اکاونٹ کی تصدیق:۔
سب سے پہلا کام جو آپ کو کرنا ہو گا وہ گوگل اکاونٹ بنا کر اسے کی تصدیق کرنا ہو گا۔ گوگل اکاونٹ کی مدد سے آپ گوگل کی تقریباً تمام خدمات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہین۔ جیسا کہ جی میل ، ڈرائیو گوگل پلس ، کیلنڈر ، گوگل ایپس وغیرہ
اگر پہلے سے اکاونٹ بنا ہوا ہے تو آپ اس کی تصدیق یعنی ویریفیکیشن دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ گوگل اکاونٹ کے اس لنک پر کلک کریں۔ اگر تو اکاونٹ تصدیق شدہ ہو گا تو اس کی تصدیق نہیں مانگی جائے گی۔ اور اگر تصدیق مانگی گئی تو آپ اس کا تصدیقی عمل مکمل کر کے آگے بڑھ جائیں۔
گوگل پلس پروفائل کے ساتھ بلاگ یا سائیٹ کو لنک کرنا:۔
گوگل اکاونٹ کا تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد آپ گوگل پلس کے اس ربط پر کلک کر کے گوگل پلس کے صفحہ پر چلے جائیں گے جہاں سے آپ کو اپنے بلاگ یا سائیٹ کو گوگل پلس پروفائل کے ساتھ لنک کرنا ہوگا تا کہ گوگل سرچ انجن کو تصدیق ہو جائے کہ آپ واقعی ہی اس سائیٹ یا بلاگ کے مصنف ہیں۔
اس مقصد کے لئے سب سے پہلے آپ اوپر گوگل پلس پروفائل کے لنک پر کلک کریں۔ تو آپ کے سامنے جو صفحہ کھلے گا اس کے بائیں جانب تصویر کے مطابق مینو ہو گا اس میں profile پر کلک کریں۔
اس کے بعد جو صفحہ آپ کو نظر آئے گا اس میں آپ about پر کلک کریں۔
تو آپ اس طرح کا صفحہ نظر آئے گا جس میں سب سے نیچے لنک کا آپشن نظر آئے گا۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اب آپ Edit پر کلک کرنے کے بعد اپنی سائیٹس یا بلاگز کے لنک شامل کردیں۔
یہاں آپ جتنے چاہیں بلاگز یا سائیٹس کے روابط دے سکتے ہیں جہاں پر آپ لکھتے یا گیسٹ پوسٹ کرتے ہیں۔
گوگل پلس پروفائل کو بلاگ یا سائیٹ پر لنک کرنا:۔
سب سے آخری کام جو اب آُ نے کرنا ہے وہ ہے گوگل پلس پروفائل کو آپ نے اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ کے ساتھ لنک کرنا ہے اس مقصد کے لئے آپ بلاگ پوسٹ یا ویب سائیٹ کے مواد کے آخر میں یا شروع میں یا کسی بھی طرح اس کے مواد میں درج زیل مارک اپ کو شامل کر دیں۔
https://plus.google.com/u/0/your-profile-id/?rel=author
ا س کے لئے آپ کو ورڈ پریس تھیم کی single.php فائل یا بلاگرز کے ٹیمپلیٹ میں ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹنگ کرنا ہو گی۔