بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا

سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لحاظ سے سوشل میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کسی بھی ویب سائیٹ کو اچھی کارکردگی دکھانے اور اس کی ٹریفک بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یوں تو انٹرنیٹ کی دنیا میں مختلف قسم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیں لیکن آج ہم یہاں فیس بک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے برانڈ یعنی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لئے ایک فیس بک پیج بنانا سیکھیں گے۔

آفیشل فین پیج کیا ہوتا ہے؟

ایک ایسا فیس بک پیج یا فین پیج جس کی مدد سے ہم فیس بک پر اپنے کاروباری برانڈ ، اداراتی برانڈ کے علاوہ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا دلچسپ اور پرکشش مواد کی طرف سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک کے صارفین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھ سکتے ہیں۔
آپ اپنے مواد کو اس صفحہ پر باقاعدگی کے ساتھ پیش کرتے رہیں، تاکہ وہ فیس بک صارفین جنہوں نے آپ کے صفحہ کو لائک کیا ہے انہیں اپڈیٹس ملتی رہیں اور وہ آپ کی سائیٹ کی طرف راغب رہیں۔
فیس بک پر پوری دنیا سے تقریباً 950 ملین صارفین موجود ہیں۔ جن تک رسائی بہت آسان اور سستی ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ نہیں استعمال کرنا چاہتے اور مفت میں اپنی پراڈکٹ یا مواد کو دوسرے لوگوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ فیس بک پیج بنانے کی مفت سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

فیس بک پر اپنا صفحہ بنانے سے پہلے آپ ایک کاونٹ فیس بک کی سائیٹ پر بنا لیں۔
http://www.facebook.com
اکاونٹ کی تصدیق کے بعد آپ درج زیل ربط پر جا کر فیس بک پیج بنا سکتے ہیں۔

http://www.facebook.com/pages

یا ڈائریکٹ اس صفحہ پر جائیں

https://www.facebook.com/pages/create/?ref_type=pages_browser

آپ کو ذیل میں دی گئی تصویر نظر آئے گی جہاں پر آپ اپنے مطلوبہ کیٹیگری پر کلک کر کے اپنی سائیٹ بلاگ یا برانڈ کے مطابق فیس بک پیج بنانے کا آغاز کر سکتے ہیں۔

بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا

بلاگ یا ویب سائیٹ کا فیس بک پیج بنانا

اس کے بعد آپ اپنے فیس بک پیج کے لئے اچھی سی ڈسپلے تصویر اور کور فوٹو بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔ اور ابتدائی طور پر کچھ مواد بھی صفحہ پر پوسٹ کرنے کے بعد دوستوں کو اس فیس بک صفحہ پر انوائیٹ کریں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.