گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک 2011 کے امتحانات منعقد ہوئے جس میں تقریباً پونے دو لاکھ چلبا و طالبات نے حصہ لیا ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان کا 21 جولائی کیا گیا۔ مگر اب اس کی تاریخ نالائق آئی ٹی کنسلٹنٹ کی وجہ سے 2 اگست 2011 رکھی گئی ہے۔جناب اس کو تو چھوڑیں جب رزلٹ آوٹ ہوتا ہے۔ تو ہر کسی کی رسائی گزٹ تک آسانی سے نہیں ہوتی ہے۔ ویسے بھی اس ترقی یافتہ دور میں کون کون سڑکوں پر بھاگتا پھرے جب تقریباً زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ کی سہولت قریب میسر ہے۔ اور لوگ رزلٹ تک رسائی کے لئے انٹرنیٹ کے زریعے ویب سائیٹ  کے زریعے رزلٹ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وقت بھی نالائق مینجمنٹ اور نا تجربہ کار آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کی وجہ سے لوگوں کو خفت اٹھانا پڑتی ہے۔ جس روز رزلٹ نکلتا ہے ان کی سائیٹ کوئی ریسپانس ہی نہیں دے رہی ہوتی۔

ابھی رزلٹ آنے میں 2 اگست 2011 کی تاریخ کافی دور ہے۔ لیکن آج مورخہ 25 جولائی 2011 کے دن جب ایک خبر کی پڑتال کرنے کے چکر میں جب گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائیٹ پر گیا۔

خبر کچھ اس طرح تھی ۔

 

تو وہاں تو نظارہ ہی کچھ اور تھا۔ جو آپ بھی نیچے دی گئی تصویر  میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

جب ویب سائیٹ کی بینڈ وڈتھ رزلٹ سے پہلے ایسے چل رہی ہے تو اس ویب سائیٹ کا رزلٹ والے دن کیا حال ہوگا۔ اس کا اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں ہے۔ ابھی وقت ہے کہ بورڈ کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اس پر توجہ دے اور لاکھوں طلبا و طالبات کی آسانی کے لئے اس مسئلہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے کام کرے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.