ترکی کے گلی کوچوں میں قدیم ترین قاتلوں کی جنگ پر بننے والی ویڈیو گیم “اسیسینز کریڈ ریولیشنز” آج ریلیز کی جا رہی ہے۔
اسیسینز کریڈز دو ہزار سات سے گیم کی دنیا پر حکومت کر رہی ہیں۔ چار برس کے دوران اس سیریز کی تقریباً تین کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ یہ گیم تین مختلف زمانوں کے قاتلوں کے گرد گھومتی ہے۔
بارہویں صدی کا مسلم لڑاکا الطیار ابن الاحد گیم کا مرکزی کردار ہے۔ پندرہویں صدی میں ایزو ایڈی ٹورے اور اکیسویں صدی کا لڑاکا ڈیسمنڈ مائلز بھی گیمرز کو دستیاب ہوگا۔ گیم کی کہانی ایک جادوئی قلعے اور خفیہ قاتلوں کے گرد گھومتی ہے جن میں خفیہ طاقتوں کی حامل قدیم نوادرات پر جنگ ہوتی ہے۔
اسیسینز کریڈ ریولیشنز میں سولہویں صدی کے ترکی کی گلیاں، کوچے اور افراد کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے لئے گیم ریلیز ہو رہی ہے لیکن کمپیوٹر پر ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کو انتیس نومبر تک انتظار کرنا ہوگا۔