پاکستان ٹیلی کمینوکیشن اتھارٹی نے پاکستان بھر میں تمام سیلولر کمپنیوں کے صارفین کی سہولت کے لئے ایک پبلک سروس میسج مختلف اخبارات میں شائع کروایا ہے۔ جس میں پی ٹی اے کی طرف سے سیلولر صارفین کو کہا گیا ہے۔ کہ اگر آپ کو ناپسندیدہ نمبرز سے کالز جو کہ فراڈ  یا گمراہی پر مبنی ہیں یا کوئی ایس ایم ایس جو کہ مارکیٹنگ اور فراڈ پر مبنی ہوں اور آپ انہیں وصول نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے خلاف کاروائی کے لئے آپ پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔
اس پبلک سروس میسج کے بعد   تمام ایس ایم ایس مارکیٹنگ والے پریشان ہو گئے ہیں۔ کیونکہ اس سے وہ قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں۔

سپیمنگ ایس ایم ایس یا  کالز کی رپورٹ کیسی کی جائے؟

 

اس کے لئے بہت ہی آسان سا طریقہ ہے۔

ایس ایم ایس یا کالز کرنے والے کا نمبر

جس نمبر پر ایس ایم ایس یا کالز موصول ہوئی

اور کال یا ایس ایم ایس کی تفصیل

آپ پی ٹی اے کی طرف سے دئیے گئے شارٹ کوڈ 9000 پر ایس ایم ایس کر دیں۔

نوٹ: اس نمبر پر کئے گئے ایس ایم ایس پر 10 پیسہ بشمول ٹیکس چارج ہو گا۔

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.