برطانیہ میں کنگسٹن یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا نظام اختیار کیا ہے جو اپنے آپ مختلف اقسام کی حرکات و سکنات کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی مشکوک شخص کا بیشتر کیمروں کی مدد سے پیچھا کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ذاتیات کے حق میں کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سیاسی مظاہرین کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے لیکن ان کیمروں کو بنانے والے اس بات پر بضد ہیں کہ کیمرے صرف ملزموں کو ہی پکڑنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور بےقصور شہریوں کی ریکارڈ کی گئی تصاویر ضائع کر دی جائیں گی۔

ان کیمروں میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی، لوگوں کی حرکات و سکنات کا معائنہ کر کے کسی مشکوک صورتحال کو پہچان لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بی بی سی اردو سروس

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.