لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے وفاقی حکومت کوویب سائٹس پر تمام توہین آمیز مواد فوری طور پربلاک کرنے کاحکم دیدیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک فیس بک سمیت دیگر ویب سائٹ پرتوہین آمیز مواد کوختم نہیں کیا گیا لہذا فیس بک پر مستقل پابندی عائد کرنے کاحکم دیاجائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ فوری طور پرویب سائٹ پر موجود توہین آمیز مواد بلاک کیاجائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت2 ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سےتحریری جواب طلب کرلیا۔