چیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 17 مئی 2011  کے بعد وہ تمام سمز جو ابھی تک غیر رجسٹرڈ ہیں ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی طرف سے  ایک شناختی کارڈ پر ہونے والی سمز کی تعداد  جاننے والی سہولت 668 اس وقت  پورے عروج پر ہے۔ اور لوگ اس سے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ اس ضمن میں تمام سیلو لر کمپنیوں کو پہلے ہی  اس سلسلہ میں حکم جا ری کیا جا چکا ہے وہ تمام غیر رجسٹرڈ سمز اور غیر توثیق شدہ سمز کو ممکن بنایا جائے کہ وہ تصدیق شدہ ہوں۔ یا ان کو 17 مئی 2011 تک ایسی تمام سمز کو بلاک کر دی جائے۔

پی ٹی اے چیرمین کا کہنا ہے کہ اس آخری مرحلہ میں تقریبا 4 لاکھ درخواستیں سمز کی تصدیق اور تصحیح کے لئے متعلقہ سیلولر کمپنیز کو موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے موبائل سیٹ جن کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہیں اور غیر قانونی

IMEIs

نمبر والے موبائل سیٹ پر پابندی لگا دی جائے گی۔

 

 

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.