پاکستان میں زہانت کی کوئی کمی نہیں اور اس سر زمین نے بہت سے نامور سائنسدان اور آئی ٹی ماہر پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے خبیث سیاستدان اوربیوروکریٹس بھی ہیں جو عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
ارفع کریم کے بعداب ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کم عمر طالب علم نے چودہ سال کی عمرمیں مائیکرو سافٹ اورگوگل کے سرٹفیکیٹ اورسات کمپوٹرآپریٹنگ سسٹم بناکر
پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ھے۔
ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بلال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ سکندر محمود بلوچ نے کمپو ٹرانجنئر نگ کی ایک سو سات زبانوں پر عبور حاصل کیا، اور اس کیساتھ ساتھ مائکرو سافٹ کی تمام اہم سر ٹفیکیٹس حاصل کرنے کےساتھ ساتھ گوگل کیلئے بھی کام کیاجس پر اسے پچیس سے زیادہ دنیا کی آئی ٹی کے اداروں کی جانب سے سر ٹفیکیٹ دئیے گے۔
سکندر محمود بلوچ نویں جماعت کا طالب علم ہے ، اس نے (وی او ایس ون سے لے کر وی او ایس سات) تک کے لینکس آپر یٹنگ سسٹم تیارکئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سکندر بلوچ نے اینٹی وائرس بھی تیار کر لیا ہے۔
سکندر بلوچ نے نو سال کی عمر میں پہلا آپر یٹنگ سسٹم تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔سکندر بلوچ بذریعہ نیٹ ایک روز میں کہیں ویب سائٹس کے ساتھ کام کرکے ایک گھنٹے میں ستر ڈالر کما رہا ہے۔
سکندر محمود بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ(وی او ایس آٹھ ) آپر یٹنگ سسٹم میڈیکل کے طلباء کیلئے تیارکیا جا رہا ہے جس کے بننے کے بعد میڈیکل کے طلباء کو کتابوں کی ضرورت نہیں ہو گی۔