الیکٹرانک اور گیمنگ کی دنیا کی مقبول ترین کمپنی سونی نے ایک نئی ہیڈ سیٹ ڈیوائس متعارف کروائی ہے۔
اس ڈیوائس کے بارے میں سونی کا خیال ہے کہ یہ تھری ڈی کی دنیا میں اسی طرح تبدیلی لائے گی جس طرح 1980 میں ان کا واک مین میوزک کی دنیا کی میں لایا تھا۔ سونی کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا مقصد انفرادی طور پر فلم دیکھنے کا لطف دوبالا کرنا ہے۔ روایتی تھری ڈی گلاسز کی نسبت جو بڑی سکرین پر فلم دکھانے کیلئے فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں، اس ہیڈ سیٹ میں دونوں آنکھوں کیلئے دو عدد آرگینک لائٹ ایمٹنگ ڈائیوڈ (او ایل ای ڈی) نصب ہیں۔ اس ڈیوائس کا نام ایچ ایم زیڈ۔ٹی ون رکھا گیا ہے اور یہ گیارہ نومبر سے ساٹھ ہزار جاپانی ین (تقریباً 785 امریکی ڈالر) کی ادائیگی پر مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔