برطانیہ مٰں فیس بک نے پہلی بار سافٹ ویئر بنانے والی مقبول ترین کمپنی مائیکرو سافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ گوگل کے بعد مقبولیت میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔ مئی کے مہینے میں مائیکرو سافٹ کے چھبیس اعشاریہ دو ملین صارفین کے مقابلے میں فیس بک نے چھبیس اعشاریہ آٹھ صارفین کی توجہ حاصل کی۔ فیس بک ہر سال سات فیصد صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ فیس استعمال کرنے والے عمر رسید افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے قبل عمر رسیدہ افراد مقبول ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنا پسند کرتے تھے لیکن اب عمر رسید افراد فیس بک منتقل ہونا شروع ہر گئے ہیں۔برطانیہ میں اکثر عمر رسیدہ افراد فیس بک پر منتقل ہو گئے ہیں۔
امریکہ میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ فیس بک نے 140 ملین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ سپین میں فیس بک کے صارفین کی تعداد میں سات فیصد، فرانس میں 18 فیصد، اٹلی میں 26 فیصد اور جرمنی میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر امریکہ میں 22 فیصد، فرانس میں 48 فیصد، اٹلی میں 58 فیصد اور سپین میں صارفین کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔