ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی آئی بی ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسی ’مائیکرو چِپ‘ تیار کی ہے جو انسانی ذہن کی طرح کام کر سکتی ہے۔
آئی بی ایم کے مطابق مائیکرو چپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی زندہ وجود کے اندر کارفرما نظام کی طرح نئی معلومات ملتے ہی ’ری وائر‘ یعنی مواصلات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کا عمل از خود جان لے اور کمپیوٹر انسانی طرزِ عمل کو سمجھنے اور ماحول کی نگرانی کرنے میں مدد فراہم کر سکیں۔