امریکہ میں تقریباً 12 فیصد افراد الیکٹرانک بکس پڑھنے کیلئے ڈیوائسز رکھتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں تقریباً بارہ فیصد افراد الیکٹرانک بکس پڑھنے والی ڈیوائسز کے مالک ہیں۔ یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت تین گنا ہے۔ اس اضافے کی وجہ ای ریڈنگ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیز اور ٹیبلٹ کمپیوٹر بنانے والے اداروں کے درمیان مقابلہ ہے جس کی وجہ سے ای ریڈنگ ڈیوائسز بنانے والی کمپنیوں نے ڈیوائسز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ مارکیٹ میں ای ریڈنگ ڈیوائسز کے سب سے سستے ماڈل سو ڈالر سے کچھ زائد قیمت پر دستیاب ہیں۔ دوہزار چھے کی نسبت لیپ ٹاپ رکھنے والے افراد کی تعداد تقریباً دو گنا ہو گئی ہے جبکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے استعمال میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی مرتبہ “کنڈل” اور “نُک” جیسی ای ریڈنگ ڈیوائسز رکھنے والے افراد کی تعداد دو ہندسوں تک پہنچی ہے۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.