اس ہفتے شروع ہونے والی الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ ایکسپو میں آنے والی ٹیکنالوجیز کی ایک بڑی تعداد متعارف کرائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ مقبول گیمنگ کمپنی نائنٹینڈو اس الیکٹرانک انٹر ٹینمنٹ (ای تھری) میں گیم کھیلنے والے فرد کی حرکت سے چلنے والے گیمنگ سسٹم “وی” کا نیا ورژن متعارف کرائے گی۔ نئے گیمنگ کنسول کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں لیکن صارفین زیادہ اچھے گرافکس اور ٹچ سکرین کی سہولت کی توقع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر الیکٹرانک کی دنیا کی مقبول کمپنی سونی کی جانب سے “این جی پی” (ّنیکسٹ جنریشن پورٹیبل) نامی گیمنگ سسٹم کا اعلان بھی متوقع ہے۔
“ان چارٹڈ تھری: ڈارکس ڈیسیپشن”، “بیٹ مین: آرکھم سٹی”، اور “بائیو شاک انفنیٹ” نامی گیمز کے ڈیمو پیش کئے جانے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔