ہانگ کانگ: ایپل کے پہلے سٹور کا افتتاح

شائقین کے طویل انتظار کے بعد بالآخر مقبول ترین کمپنی ایپل نے ہانگ کانگ مٰیں اپنے پہلے سٹور کا افتتاح کر دیا۔

ایپل کی مصنوعات خریدنے کیلئے پہلے دن ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ جبکہ ایپل کی مصنوعات کے بعض چاہنے والوں نے سٹور کھلنے سے دو قبل ہی سڑک پر ڈیرے جما لئے تھے تا کہ سٹور کھلنے کے بعد وہ پہلے خریداری کر سکیں۔ ایپل کے حکام کے مطابق چین دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور گذشتہ سہ ماہی میں کمپنی کو چین کی وجہ سے ریکارڈ منافع حاصل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں