گوگل کارپوریشن نے انٹر نیٹ سرچ میں بہتری لانے کیلئے نئے فیچرز اور ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔

“انسٹینٹ پیجز” نامی گوگل کی کا یہ نیا فیچر مطلوبہ ویب پیجز کو فوری طور پر صارف کے انٹرنیٹ براؤزر میں ظاہر کر دیتا ہے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران موبائل فونز کے ذریعے انٹر نیٹ کے استعمال مٰیں پانچ گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ صارفین کے موبائل ڈیوائسز کے استعمال کی وجہ سے گوگل کی ویب سائٹ پر ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔ گوگل نے اپنی موبائل ویب سائٹ کا نیا ورژن پیش کر دیا ہے جس میں بڑے بٹن مہیا کئے گئے ہیں جن کے ذریعے صارف قریبی ریستوران، گیس سٹیشن اور بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ گوگل کی انٹر نیٹ کی دنیا میں وہ مرکزی حیثیت نہیں رہی جو پہلے تھی کیونکہ موبائل ڈیوائسز پر مہیا کئے گئے گیجٹس صارفین کی انٹر نیٹ براؤزنگ کی عادات کو تبدیل کر رہے ہیں۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:fakhar.naveed@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published.