جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی انتظامیہ شہر کے ہر حصے میں مفت وائی فائی سروس مہیا کرے گی۔

چوالیس ملین ڈالر کے حامل اس پراجیکٹ کے ذریعے سیول کی انتظامیہ شہر کے رہائشیوں اور سیاحوں کو سیول کے ہر گلی محلے میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرے گی۔

سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث وائی فائی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں بیرونی طور پر وائی فائی کی سہولت انتہائی محدود حد تک مہیا ہے۔ سیول کی انتظامیہ 2015 تک 10430 پارکوں، گلیوں اور دوسرے عوامی مقامات پر وائی فائی نیٹ ورک کی سہولیت مہیا کرے گی جبکہ رواں سال کے اواخر تک شہر کی تمام بسوں، سب وے ٹرینوں اور ٹیکسیوں کو سواریوں کیلئے وائرلیس انٹرنیٹ مہیا کرنے کی سہولت سے لیس کر دیا جائے گا۔

سیول کے 83 فیصد بیرونی علاقوں میں وائی فائی کی سہولت میسر نہیں ہے لیکن جلد ہی یہ سہولت شہر کے کونے کونے میں دستیاب ہو گی۔

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.