پی ٹی اے جو کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کا نگران ادارہ ہے نا اب پاکستان میں ایس ایم ایس سپیمنگ فلٹر سسٹم کو سشروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں سیلولر کمپنیز کی طرف سے سستے ایس ایم ایس پیکجز کے آنے سے لوگوں نے اسے ایڈ ورٹائزمینٹ کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے تمام نیٹ ورکس پر موجود صارفین پریشان ہیں۔ اس ایس ایم ایس سپیمنگ کو ختم کرنے کے لئے پی ٹی اے نے ایک ایسا سافٹ وئیر بنوانا شروع کیا ہے جس کی مدد سے ہر اس نمبر سے ہونے والے ایس ایم ایس جن کی تعداد 500 ایس ایم ایس فی دس منٹ سے زیادہ ہو گی۔ وہ نمبر بلاک کر دیا جائے گا۔

اس مقصد کے لئے پی ٹی اے نے فیصل آباد کے ایک ڈیٹا سینٹر میں  اپنا سسٹم شروع کیا ہے جس کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اس میں موجود بگز یعنی سافٹ وئیر میں موجود  کمی بیشی کو دور کرنے کے بعد با قاعدہ طورپر لانچ کیا جائے گا۔

مزید تفصیل برائے پی ٹی اے ایس ایم ایس سپیمنگ فلٹر سسٹم کے لئے یہاں کلک کریں

By فخرنوید

قابلیت: ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن بلاگز: پاک گلیکسی اردو بلاگhttp://urdu.pakgalaxy.com ماس کمیونیکیشن انگلش بلاگ http://mass.pakgalaxy.com ای میل:[email protected]

Leave a Reply

Your email address will not be published.