نوکیا کا ونڈوزآپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فونز کی تیاری کا فیصلہ

ٹیلی فون کی دنیا کی مقبول کمپنی نوکیا نے اس سال کے اواخر تک مائیکرو سافٹ ونڈوز فون سیون استعمال کرنے والا پہلا سمارٹ فون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوکیا اپنے نئے ونڈوز موبائل فونز کے دو ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کومپال کمیونیکیشنز وہ واحد کمپنی ہے جسے نوکیا ونڈوز فون کے آرڈرز دیئے جائیں گے جو کمپنی سال کی آخری سہ ماہی تک تیار کر کے نوکیا کے حوالے کر دے گی۔ نوکیا اپنے تمام سمارٹ فونز میں ونڈوز فون سافٹ ویئر استعمال کرے گی اور یہ سمارٹ فونز 2012 میں مارکیٹ میں متعارف کروا دیئے جائیں گے۔

نوکیا کا ونڈوزآپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فونز کی تیاری کا فیصلہ” ایک تبصرہ

  1. گوگل اینڈرائیڈ کے مقابلے میں ونڈوز او ایس پہلے ہی اپنا مقام کھو چکا ہے۔ اب نوکیا اس فلاپ ٹیکنالوجی کو کیوں اپنی ڈیوائسز کا حصہ بنا رہا ہے۔ اسے چاہیے کہ اینڈرائڈ او ایس استعمال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں